ذ*حلیم عادل شیخ کا طالب علم کی مبینہ پولیس مقابلے میں موت پر اظہار افسوس

ڑ*متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں انصاف دلائیں گے،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

منگل 25 جنوری 2022 19:40

Aکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) اوباوڑو میں شاہ لطیف یونیورسٹی کے طالب علم امام دین پتافی کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا واقعے پر مذمت و افسوس کا اظہار حلیم عادل شیخ کا ورثاء سے افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا پولیس کو لائسنس ٹو کل کس قانون کے تحت دیا گیا ہی پولیس اہلکار اب کرائے پر لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام ہونے والی پولیس عام شہریوں پر تیس مار خان بنی ہوئی ہے ماورائے عدالت قتل پر چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل کرتے ہیں سندھ میں بے گناہ معصوم شہریوں کو مارا جارہا ہے امام الدین پتافی کا ماورائے عدالت قتل پولیس کے لیے شرم کا مقام ہے متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں انصاف دلائیں گے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے ماورائے عدالت قتل واقعات کو سندھ اسمبلی فلور پر لے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں