معروف نوجوان رہنما اور کاروباری شخصیت حمزہ رضوان نے پی ٹی آئی لندن میں شمولیت اختیار کر لی

منگل 17 مئی 2022 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) معروف کاروباری شخصیت اورنوجوان رہنما حمزہ رضوان نے پی ٹی آئی لندن میں شمولیت اختیار کر لی صدر پی ٹی آئی لندن وحید الرحمان میاںنے پی ٹی آئی لندن کی سینئر قیادت کی موجودگی میں حمزہ رضوان کوخوش آمدید کہا اور سووینئر پیش کیاحمزہ رضوان کریٹیو گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آل پاکستان ہائر ایجوکیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ممبر ہونے کے علاوہ نوجوان متحرک رہنما، تجزیہ کاربھی ہیںاس کے علاوہ وہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیںحمزہ رضوان کو نوجوانوں کی خدمات کے لیے پاکستان کے معروف صنعت کاروں، کاروباری شخصیات، سیاسی رہنماؤں، میڈیا گروپس اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی جانب سے مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے حمزہ رضوان کا سماجی سرگرمیوںحصہ لینے کا مقصد نوجوانوں کی رہنمائی کرنا تھا کیونکہ طلباء میں سیاسی شعور نہ ہونے کے سبب مختلف سیاسی جماعتیں انہیں اپنی مفاد کے لئے استعمال کرکے ان کا مستقبل تاریک کرسکتی تھیںجس کے لئے نوجوان رہنما حمزہ رضوان نے آواز بلند کی اور ان کی رہنمائی کرنے کے لئے طلباء کو پیشہ ورانہ اور تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنا شروع کیا حمزہ رضوان67فیصدپاکستانی نوجوانوں کی آواز ہیں جو نوجوانوں کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور مختلف پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بڑی تعداد میں وظائف اور مستحق طلبہ کو انٹرن شپ فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں حمزہ رضوان اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہونے کے علاوہ مختلف نیوز چینلز پر تجزیہ نگار کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیںنوجوان رہنما حمزہ رضوان دنیا کے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ تعلیم، سٹارٹ اپس اور اقتصادی ترقی کے میدان میں بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں