شہید پولیس اہلکار کمال اقتدار پر ڈاکہ مارنے والے ڈاکوؤں کی راہ میں رکاوٹ تھا ۔ سید ناصر حسین شاہ

منگل 24 مئی 2022 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کمال اقتدار پر ڈاکہ مارنے والے ڈاکوؤں کی راہ میں رکاوٹ تھا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ‏میں کل رات شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال کے تمام بچوں کی اگلے دس سال تک کفالت کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کمال ڈاکو نہیں تھا بلکہ اقتدار پر ڈاکہ مارنے والے ڈاکوؤں کی راہ میں رکاوٹ تھا۔ صوبائ وزیر نے کہا کہ فرض کی تکمیل کی خاطر کھڑے ہونے والے ہر سپاہی اور ہر جوان کو سلام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں