وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی چائنیز کمپنی کے وفد سے ملاقات

چائنیز کمپنی پیپلز بس سروس کی طرز پر کراچی میں نئی بس سروس کا آغاز کرے گی،نئی بس سروس 500 بسوں کی فلیٹ پر مشتمل ہوگی،شرجیل انعام میمن نے چائنیز کمپنی کو بسوں کی خریداری اور کراچی لانے کیلئے 4 ماہ کا وقت دے دیا

ہفتہ 2 جولائی 2022 00:04

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی چائنیز کمپنی کے وفد سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی چائنیز کمپنی کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات۔ ملاقات میں طے ہوا کہ چائنیز کمپنی پیپلز بس سروس کی طرز پر کراچی میں نئی بس سروس کا آغاز کرے گی،نئی بس سروس 500 بسوں کی فلیٹ پر مشتمل ہوگی، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے چائنیز کمپنی کو بسوں کی خریداری اور کراچی لانے کیلئے 4 ماہ کا وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی کارروائی مکمل کرکے 4 ماہ کے اندر 500 سو بسیں کراچی پہنچ جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلی سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے پر فوکس ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے۔چینی وفد میں شینڈونگ ہائی سپیڈ پاکستان کے چئیے چھنگ، ذوھیب صدیقی اور کنگ لونگ کمپنی کے چھن یوسن شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ اور مینجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن ر الطاف حسین ساریو بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں