قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشتگری کی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

بدھ 8 فروری 2023 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشتگری کی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا کیس کی سماعت کے دوران ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا پولیس نے مقدمے سے حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیا پولیس نے مقدمے کو داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان جمعغص کروایا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چالان منظور کرتیہوئے قائد حزب اختلاف سندھ عادل شیخ کو مٴْقدمہ سے بری کر دیا، پولیس نے عدالت کو بتایا وقوعہ کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں موجود تھے دوسری جانب پی ایس 88 ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی سمیت دہشتگردی کے دیگر مقدمات کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سینٹرل جیل کراچی میں قائم انسداد دہشتگردی کی عدالت سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے خلاف نادرن بائی پاس پر فائرنگ کا مقدمہ بنایا گیاجس وقت کا وقوعہ تھا میں سندھ اسمبلی میں موجود تھا آج وہ مقدمہ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے پولیس تحقیقات میں ثابت ہوگیا کہ میں سندھ اسمبلی میں تھامجھے اس مقدمے میں دہشتگرد بنایا گیا تھا اس مقدمے کی بنیاد پر میری بیٹی کی شادی متاثر کی گئی گھر پر کئی بار چھاپے مار کر چادر چار دیواری کا تقدس پائمال کیا گیا آج یہ مقدمہ ختم ہوگیا ہے دوسری جانب میرے خلاف اینٹی انکروچمنٹ حکام نے دھمکانے کا کیس بنایا ہے الزام لگانے والے اب عدالت میں بیان دینے نہیں آرہیایک کے بعد ایک جھوٹے کیس بنا رہے ہیں کسی ایک مقدمے میں گواہ پیش نہیں کررہے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں سارے جھوٹے سیاسی کیسز ہیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں