30اور 31مارچ 2024 کو سرکاری وصولیوں/ ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیں کھلی رہیں گی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء)ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ آلٹر نیٹ ڈیلیوری چینلز (اے ڈی سی) اوور دی کانٹر سہولت (او ٹی سی) کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سی30 مارچ 2024 بروز ہفتہ اور 31مارچ 2024 بروز اتوار کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں سہ پہر 4بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید برآں ، میسرز نفٹ (NIFT) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کے تمسکات (instruments) کی اسی دن کلیئرنگ/ سیٹلمنٹ یقینی بنانے کے لیے 30 مارچ 2024 بروز ہفتہ اور 31مارچ 2024 بروز اتوار سہ پہر 4 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے۔ ٹیکس وصولیوں کے spill over کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے بینک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومتی وصولیوں سے متعلق کوئی بھی انسٹرومنٹ، جو مذکورہ دفتری اوقات میں جمع کرایا جائے گا، اسے برانچ کے کانٹر پر نمٹایا جائے گا، اور اس کا اندراج 31 مارچ 2024 کی مذکورہ خصوصی کلیئرنگ کی تاریخ میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی متعلقہ برانچوں کو30 اور 31 مارچ 2024 کو کھلا رکھیں گے، جب تک نفٹ کی جانب سے حکومتی ٹرانزیکشنوں کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں