کراچی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

رواں سال میں اب تک مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی

اتوار 28 اپریل 2024 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا جس کے بعد رواں سال میں اب تک مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔سائٹ سپر ہائی تھانے کی حدود میں مسلح ڈکیتوں نے ڈیوٹی ختم کر کے واپس جانے والے سیکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی تو گارڈ نے اسلحہ نکالاجس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور ایک گولی مقتول کے سینے میں لگی، مقتول کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس نے وقوعہ سے خول و شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتول سیکیورٹی گارڈ کے بھائی کی مدعیت میں سائٹ ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر متن کیمطابق فیصل ڈیوٹی سے گھر جارہاتھا کہ راستے میں ڈکیتوں نے اس سے لوٹ مار کی جس کے بعد قتل کردیا۔واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک کراچی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر تقریبا 67 افراد کو قتل جبکہ سیکڑوں کو زخمی کردیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں