کراچی،تھانہ سچل پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئی2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سی2 عدد پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیاہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں شیراز ولد غلام محمد اور غلام مصطفی ولد محمد عارف شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں