جرائم پیشہ سے رابطے والے اندرون سندھ کے پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلے پر آئی جی کا اہم بیان

اہلکاروں کیخلاف کرمنلز کیساتھ روابط سمیت دیگر شکایات تھیں جس کی بنیاد پر انہیں پوسڑنگ سے ہٹادیا گیا ہے،غلام نبی میمن

اتوار 28 اپریل 2024 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) شکارپور سے 78 پولیس اہلکاروں کے کراچی تبادلے کے معاملے پر آئی جی سندھ کا بیان سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تصدیق کی ہے کہ اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی، اہلکاروں کیخلاف کرمنلز کیساتھ روابط سمیت دیگر شکایات تھیں جس کی بنیاد پر انہیں پوسڑنگ سے ہٹادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے بتایا کہ اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ساتھ ہی انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید بتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کو بی کمپنی منتقل کیا جارہاہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کچے کے ڈاکووں کے لیے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کو شکارپور سے کراچی تبادلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں