کراچی،تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم وحید اللہ ولد محمد نبی کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال بلا نمبری موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں