دیوروں نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا

پولیس نے ایک دیورکو گرفتار کرلیاجبکہ ایک دیور اور شوہرفرار

اتوار 28 اپریل 2024 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) اورنگی ٹائون ایم پی آرکالونی میں گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث ایک دیوار کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،خاتون کے قتل میں ملوث ایک دیوراورشوہرفرارہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون تھانے کے علاقے ایم پی آرکالونی مجیب گوٹھ میں گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا گیاخاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ عاصمہ زوجہ حفیظ اللہ کے نام سے کی گئی،مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی ایس ایچ اواورنگی ٹائون جمال لغاری کے مطابق مقتولہ خاتون کو اس کے 2 دیوروں عنایت شاہ اورنیئر شاہ نے غیرت کے نام پربغدے اورہتھوڑے کے پے درپے وارکرکے قتل کیا،خاتون کے قتل میں اس کا شوہر حفیظ اللہ بھی ملوث ہے۔

(جاری ہے)

مقتولہ خاتون کے شوہر نے ہی ملزمان کو اپنے گھر کی چابی دی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث ایک دیورعنایت ولد سمن شاہ کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،خاتون کے قتل میں ملوث ایک دیورنیئراورخاتون کا شوہر حفیظ فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس حکام نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر اسما کا قتل کیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں