جماعت اسلامی کے امیدوارمحمد اکبر کی انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور ایم کیو ایم کے امیدوار محمد وسیم کو نوٹس جاری

منگل 23 اپریل 2024 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 123 میں دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبر کی انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور ایم کیو ایم کے امیدوار محمد وسیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ الیکشن ٹریبیونل کے روبرو پی ایس 123 میں دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبر کی انتخابی عذرداری سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ فارم 45 کے مطابق محمد اکبر نے کامیابی حاصل کی تھی۔ 9 فروری کو جاری ہونے والے فارم 47 میں ایم کیو ایم کے امیدوار کو جتوا دیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے فارم 45 اور 47 کا تضاد دور کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹریبیونل سے استدعا ہے کہ ایم کیو ایم کے محمد وسیم کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن ٹریبیونل نے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور ایم کیو ایم کے امیدوار محمد وسیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں