کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک زخمی سمیت 5 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حبیب چورنگی میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ادھر کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران 2 ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی، گرفتار ملزم پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔کراچی میں محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے کارروائی کر کے بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے، ملزموں کی شناخت شوکت اور نوید کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے دو کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں