تھانے پر حملہ کیس، لیاری گینگ وار کے کمانڈرملا نثار بری

12سال بعد پراسیکیوشن گینگ وار کے کمانڈرملا نثارپر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا، 12سال بعد پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے کارندوں کا ساتھی کی ہلاکت پر کلاکوٹ تھانے پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ ملزم کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، مقدمے سیبری کیاجائے، جس پر پراسکیویشن نے کہا کہ 2012 میں ملزم ملا نثار نے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ کلاکوٹ پرحملہ کیاتھا،اس دوران کارندوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کو ہراساں کیا۔

تاہم 12سال بعد پراسیکیوشن گینگ وار کے کمانڈرملا نثارپر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ، جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدم ثبوت پر گینگ وار کے کمانڈر ملانثار کوبری کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں