حکومت جان بچانے والی ادویات کی قلت اوربڑھتی قیمتوں کافوری نوٹس لے، پاسبان

پیر 29 اپریل 2024 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ جان بچانے والی ادویات مارکیٹ میں ناپید ہیں۔ ڈرگ مافیا من مانی قیمتوں کے لئے انسانی جانوں سے کھیل رہا ہے۔لوگوں کو تعلیم اور صحت میں سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔ کیاادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی میکنزم نہیں ہی عام آدمی کو جان بچانے والی ادویات اور صحت کی لازمی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

ادویات کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب اور متوسط طبقے کی عوام کو جیتے جی مار دینے کے مترادف ہیں ۔ کیاحکومت بے بس ہے جو ڈرگ مافیا من مانی قیمتوں کے لئے انسانی جانوں سے کھیل رہی ہی پاکستان وہ جنگل بنتا جا رہا ہے جہاں مافیا آزاد اور عوام مقید ہے۔

(جاری ہے)

زبانی جمع خرچ سے مسائل حل نہیں ہوں گے،ڈرگ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

سستی ادویات اور سستے علاج پر مبنی ہیلتھ پالیسی کی ضرورت ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں اور قلت کی جانب ہنگامی بنیادوں پر توجہ دی جائے۔ عوام کو سستے علاج کی سہولت سے محروم نہ کیا جائے۔ڈریپ اور حکومتی ادارے عوام کو لوٹنے اور ان کی جانوں سے کھیلنے والے گروہ سے سختی کے ساتھ نمٹیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں جان بچانے والی ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے مزید کہا کہ عام ادویات سمیت امپورٹڈ ادویات کا مارکیٹس سے غائب ہوجا نا دراصل مافیاؤں کا کام ہے۔

جو پہلے تمام اہم ادویات کو ذخیرہ کر کے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرتی ہیں بعد ازاں انہی ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح جان بچانے والی ادویات کو بھی اسٹور کر کے بعد میں منہ مانگی قیمتوں میں فروخت کیا جاتا ہے جسے کوئی بھی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔پاکستان کی کل آبادی کا 27فیصد حصہ شوگر جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہیں اور ان میں سے بیشتر انسولین کا استعمال کرتے ہیں تاہم ملک بھر میں انسولین اور بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات مارکیٹ سے غائب ہوچکی ہیں۔

جس کے باعث مریض سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس وقت مختلف ویکسینز، بے ہوش کرنے کی دوا، گردے کے مرض میں استعمال ہونے والی ادویات اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دواؤں سمیت دیگر ادویات کی مارکیٹ میں قلت ہے اور ملک میں یہ ادویات میسر نہیں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں