انسداد پولیو مہم کا مقصد بچوں کو اس مہلک مرض سے بچانا ہے،شعیب بن ظہیر

پیر 29 اپریل 2024 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیرنے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کا مقصد بچوں کو اس مہلک مرض سے بچانا ہے کیونکہ اس مہلک مرض کی وجہ سے بچوں میں معذوری پیداہوجاتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابی بکراسلامک اکیڈمی سیکٹر فائیوایم میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پولیو مہم کے افتتاحی پروگرام میں طلبا و طالبات سے کہا کہ نیو کراچی ٹائون کے بچوں کی صحت کےلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نونہال بچوں کو اس مرض سے بچانے کے لئے حکومتی سطح پر پولیو مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ بچوں کو اس مہلک مرض سے بچایا جا سکے، اس سلسلے میں نیو کراچی ٹائون کے تمام سکولوں میں بھی 5سال کی عمر تک کے ہر طالب علم کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے نمائندگان سے پورا تعاون کیا جائے۔دوسری جانب انہوں نے پولیو کے حوالے سے یوسی میڈیکل آفیسر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں اور ایک اعلیٰ مقصد کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر کمیونٹی بلاک آفیسر انسداد پولیو مہم نیو کراچی ٹائون میڈم فوزیہ،کمیونٹی بلاک آفیسرمیڈم ریما،سی ایم سید محمود علی،اسکول پرنسپل و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں