مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت کیماڑی میں واٹر پلانٹ کا افتتاح

کراچی میں فراہمی آب کا کوئی منظم نظام موجود نہیں ۔ عوام پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔احمدندیم اعوان

منگل 30 اپریل 2024 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت کیماڑی میں واٹر پلانٹ کا افتتاح کیاگیا۔واٹر پلانٹ کا افتتاح کیماڑی کے علاقے سکندرآباد میں کیاگیا۔افتتاح کے موقع پرکیماڑی یوتھ سوسائٹی کیصدرسجاداعوان معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اور انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کی خدمات کو سراہا۔

واٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیماڑی کے صدرعبدالرحیم سالار نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نیسکندرآباد کی عوام سے صاف پانی کی فراہمی کیلیے واٹر پلانٹ کا وعدہ کیا تھا ۔جو الحمدللہ پایا تکمیل تک پہنچا۔مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔عبدالرحیم سالار کا کہنا تھا کہ سمندر کنارے بسنے والے باسی صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ کیماڑی ٹان کے ذمہ داران اور کارکنان پانی کا ٹینکر خرید علاقے کی مساجد اور عوامی مقامات پر مفت پانی پہنچاتے ہیں۔کراچی کے صدراحمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی غفلت کی وجہ سے شہر کراچی میں فراہمی آب کا کوئی منظم نظام موجود نہیں ۔ پورے کراچی میں عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مہنگائی کے مارے عوام پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کیماڑی کے کارکنان اور ذمہ داران اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ ہماری اس کاوش کا مقصد کراچی سے قلت آب، غریب اور مستحق عوام کی پانی سے محرومی دور کرنا اور ان میں خوشیاں بانٹنا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں