جماعت اسلامی پبلک ایڈ ضلع غربی کے تحت نادرا وین کیمپ

میاں والی کالونی کے مکینوں نے بڑی تعداد میں استفادہ کیا‘شہباز خالد ودیگر کادورہ جمعرات کو اورنگی یوسی 5صابر چوک اور جمعہ کو یوسی 2کرسچین محلہ میں وین موجود ہوگی

منگل 30 اپریل 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) جماعت اسلامی ضلع غربی پبلک ایڈ کے تحت عوام کی سہولت کیلیے نادرا وین کا انتظام ‘ بڑی تعداد میں اورنگی ٹاؤن کے مکینوں نے استفادہ کیا‘ اہل علاقہ کے لیے نادرا وین کا اہتمام میاں والی کالونی میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نائب امیر ضلع اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ضلعی صدر شہباز خالد ، انچارج نادرا سیل طاہر امیر الحسن، ضلعی جنرل سیکرٹری پبلک ایڈ غربی بلال نصیر ودیگر کا نادرا کیمپ کا دورہ‘ لوگوں سے تفصیلات بھی معلوم کی، اس موقع پر انہوں نے شدید گرمی کے پیش نظر پانی ودیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے تحت کل بروز جمعرات یوسی 5صابری چوک اور جمعہ کے دن یوسی 2کرسچین محلہ اورنگی میں ٹاؤن میں نادرہ وین سہولت کی فراہمی کے لیے دستیاب ہوگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں