بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن

حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

بدھ 1 مئی 2024 21:17

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری توجہ عوامی خدمت پر ہے، ہم نے ماضی میں کام کیے اور مستقبل میں بھی لوگوں کو سہولیات پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں