وائس چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کا مختلف سکولوں کاد ورہ

اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں ،ضیا الدین جامعی

بدھ 1 مئی 2024 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وائس چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹائون ضیا الدین جامعی نے کہا ہے کہ اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں بجٹ کے بعد رینوویشن کا کام مزید تیز کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین سید نسیم اختر ودیگر کے ہمراہ شہید ملت اسکول ابراہیم علی بھائی سمیت 6اسکولوں کے دورے کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا اور نقل کی روک تھام پر زور دیا اس موقع پر ضیا الدین جامعی نے کہا کہ اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں بجٹ کے بعد رینوویشن کا کام مزید تیز کیا جائیگا پہلی بار امتحانی پیپر اور کاپیاں پرنٹڈ فراہم کی گئی ہیں ٹیچرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اگلے ہفتے سے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کررہے ہیں تاکہ اساتذہ طلبا کو مزید گرو کر سکے انہوں نے مزید کہاکہ ٹائون کے 24اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں