مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت مزدور وں کی عزت اور وقار کو تحفظ دے،علامہ شبیر حسن میثمی

بدھ 1 مئی 2024 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کہنا تھا کہ مزدور طبقہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے یکم مئی محنت کشوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کا دن ہے شیعہ علماء کونسل مزدوروں کی جدوجہد میں ان کے شابہ بشانہ کھڑی ہے اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کی انقلابی جدوجہد کی کامیابی پر یقین رکھتی ہے ملک میں مزدوروں کے قوانین اور پالیسیوں کی موجودگی کے باوجود مزدور طبقہ انگنت مسائل کا شکار ہے سرمایہ دار طبقہ مزدوروں،غریبوں اور کسانوں کا استحصال کررہا ہے،محنت کشوں کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلندکرنا ہوگی مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت مزدور وں کی عزت اور وقار کو تحفظ دے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں