علامہ سید ساجد علی نقوی کاشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 12 مئی 2024 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے بڑے بھائی مصدق حسین لاکھانی گز شتہ شب رضائے الہی سے انتقال کر گئے ان کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سید تقی شاہ نقوی، علامہ رمضان توقیر ،علامہ سید ناظر عباس تقوی ،علامہ سید اسد اقبال زیدی اور ملک بھر کے جید علماء کرام نے علامہ شبیر حسن میثمی اور ان کے خانوادہ سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجائے گاجس طرح انہوں نے عزاداری سید الشہداء اور دیگر پرو جیکٹ کے لئے کام کیا وہ قابل فکر و قابل تعریف ہیں علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور دیگر علماء کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غم کے اس موقع پر جس طرح آپ لوگوں نے مجھے اور میرے خانوادے کو یاد رکھا میں آپ کا شکر گزار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں