لوگوں کی خدمت کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں،میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ظفر عباس کو ہمت دے،گورنر سندھ

اتوار 12 مئی 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے زیر اہتمام فیملی سمٹ ایوارڈ 2024 کی تقریب میں شرکت کی۔ جے ڈی سی کے ظفر عباس نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی کے ظفر عباس کسی تعارف کے محتاج نہیں، یہ دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، یہ وہ سفر ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے، لوگوں کی خدمت کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، یہاں موجود ہر ایک فرد کسی نہ کسی طرح عوام کی خدمت کررہا ہے۔ کامران خان ٹیسور ی نے کہا کہ مسائل بہت ہیں لیکن اس کا حل بھی موجود ہے، ہم ایک دوسرے کا مسیحا بنیں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ظفر عباس کو ہمت دے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں