…پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس مشترکہ کاروائیوں کے دوران ڈکیتی اورمنشیات فروشی میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 12 مئی 2024 22:00

’کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات فروشی،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مشترکہ مختلف کاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقوں کو رنگی نمبر 6، جمعہ گو ٹھ اور یوسف عرفانی گوٹھ سے ڈکیتی اورمنشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیئے گئے۔گرفتار ملزمان کواسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں