وزیراعلی سندھ کا مٹیاری کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پیر 13 مئی 2024 13:07

وزیراعلی سندھ کا مٹیاری کے قریب ٹریفک حادثے میں  انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں ، حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس اوچ شریف سے کراچی جا رہی تھی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں