یم ڈی سالڈ ویسٹ کا ضلع شرقی، محمودآبادیارڈ کا تفصیلی دورہ،غیر فعال گاڑیوں اور مشینریز کو فوری مرمت کے بعد استعمال میں لانے کی ہدایت

پیر 13 مئی 2024 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے ضلع شرقی، محمودآبادیارڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پرموجود فعال اورغیر فعال گاڑیوں اور مشینریز کا معائنہ کیا جبکہ انہوں نے غیرفعال گاڑیوں اور مشینری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خراب گاڑیاں اور مشینری فوری مرمت کے بعدقابل استعمال بنائی جائیں، اور جن گاڑیوں میں ٹریکرخراب ہوگئے ہیں یا ابھی تک نہیں لگے فوری لگائے جائیں تاکہ آن لائن گاڑیوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، نجی کمپنیز معاہدے کے مطابق کام کریں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شرقی فیاض قاضی و دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صفائی میں بہتری نظرنہ آنے کی صورت میں بلوں پرجرمانے عائدکئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبح سویرے اپنی نگرانی میں گاڑیاں اور عملہ علاقوں میں تعینات کروائیں اور صبح اور شام علاقوں کا وزٹ کرکے صفائی کے کام مانیٹر کریں اور اسکی رپورٹ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر حاضرعملے کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے نجی کمپنی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام گاڑیاں آن روڈ کریں اورر صفائی کے معیار کو مزید بہتربنا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں