iہفتہ وار مہنگائی کے تناسب میں کمی خوش آئند ہے، کاٹی

ژ*بزنس کمیونٹی کا مطالبے پر شرح سود میں فوری کمی کی جائے، صدر جوہر قندھاری

پیر 13 مئی 2024 18:45

#کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نے ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے تناسب میں 1.39 فیصد کی کمی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان ہے جس سے امید کی جا رہی ہے کہ اشیائ ضروریہ عام آدمی کی پہنچ میں ہوگی، تاہم اب بھی افراط زر زیادہ ہے جس سے تنخواہ دار طبقے کا گزارہ مشکل ہے۔

(جاری ہے)

صدر کاٹی نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھتے ہوئے حکومت خاص طور پر اسٹیٹ بینک بزنس کمیونٹی کے مطالبے پر شرح سود میں فوری کمی کرے تاکہ انڈسٹری کی سرمایہ کاری کیلئے بینکوں سے سستے قرضوں کے حصول کا راستہ ہموار ہو۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور انڈسٹریلائزیشن بھی بڑھے گی جس سے روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کا معاشی نمو 2 فیصد تک حاصل کی جا سکے گی۔ صدر کاٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرح سود میں کمی کے ساتھ عوام کو اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کیا جائے۔ جوہر قندھاری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے جس پر حکومت کو ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں