پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا،فیروز خان

جمعرات 16 مئی 2024 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی اور صدر ضلع ملیر فیروز خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرے گی۔ عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی۔

۔

(جاری ہے)

کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں ریلیف ملے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مطالبات تسلیم کرکے بجلی اور آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی ہے۔۔ وفاقی حکومت عوام کے حقیقی ترجمان ہے۔ پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی فیروز خان نے کہا کہ مئیر کراچی سے مل کر ملیر کو صاف ستھرا اور سر سبز ضلع بنائیں گے۔۔ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ سیوریج اور پانی کے مسائل جلد حل کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں