فیصل آباد، حکومت سرکاری ہسپتالوں کو باسہولت اور پر آسائش بنانے پر توجہ دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی

منگل 14 فروری 2017 22:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کو مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے باسہولت اور پر آسائش بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان اقدامات میں مخیر حضرات کی بھر پور معاونت قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مقامی صنعتی گروپ صداقت ٹیکسٹائل کے تعاون سے مریضوں کے لواحقین کی سہولت کے لئے ویٹنگ لائونج کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جو 70 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں آرام دہ نشستوں کی تنصیب کے علاوہ ٹائٹس بلاک کی تعمیر اور ٹک شاپ کے لئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے ۔

افتتاح کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف آئی سی ڈاکٹر انجم جلال ‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رائے ذوالفقار ‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالرئوف ‘ فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین خرم مختار ‘صداقت ٹیکسٹائل کے مختار احمد ‘ شعیب مختار‘ حامد مختار و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے خوبصورت اور شاندا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں