ماہرہ خان کے دوست کی مہندی پر کیے رقص کی ویڈیو وائرل

یہ شادی ماہرہ خان کے قریبی دوست اور نامور میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی تھی

منگل 20 اگست 2019 12:59

ماہرہ خان کے دوست کی مہندی پر کیے رقص کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کئی ہفتوں سے اپنی فلم 'سپراسٹار' کی تشہیر میں مصروف تھی تاہم اب آخر کار وہ فلم کی ریلیز کے بعد باآسانی دوسری تقریبات کا بھی حصہ بن رہی ہیں۔حال ہی میں کراچی واپس آنے کے بعد ماہرہ خان اپنے قریبی دوست کی شادی کی تقریبات کا حصہ بنی، جہاں انہوں نے اپنی ہی فلم’’سپراسٹار‘‘ کے گانوں پر رقص کیا۔

اس دوران اداکارہ کے رقص کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔یہ شادی ماہرہ خان کے قریبی دوست اور نامور میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی تھی جہاں ماہرہ خان کے علاوہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ماہرہ خان نے اس موقع پر اپنے گانے ’’نوری‘‘ پر رقص کیا۔وہ سیاہ اور سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے ساتھ اس موقع پر ہانیہ عامر، ان کے فلم کے ہدایت کار احتشام الدین اور آذان سمیع خان بھی نظر آئے۔

میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا تعلق کراچی سے ہے جو کئی نامور اداکاروں کے میک اپ آرٹسٹ رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ’’نوری‘‘ گانا ماہرہ خان کی فلم’’سپراسٹار‘‘ میں موجود تھا۔اس گانے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھی، جبکہ ماہرہ خان نے خود بھی ایک انٹرویو میں اس گانے میں کیے اپنے رقص کے حوالے سے بات کی تھی۔ماہرہ خان کی فلم ’’سپراسٹار‘‘ میں ان کے ہمراہ بلال اشرف نے اہم کردار نبھایا، اس فلم کو تجزیہ کاروں اور شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں