صبا قمراور فہد مصطفی تنقید کی زد میںآگئے

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکار و میزبان فہد مصطفی پر ایک ویڈیو سانگ میں ایک ساتھ کرنے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔اداکار عاصم اظہر کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنے نئے آنے والے گانے کا ایک ٹیزر شیئر کیا گیا ہے۔عاصم اظہر کے اس ویڈیو سانگ میں صبا قمر اور فہد مصطفی کو بطور ماڈلز کاسٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عاصم اظہر کی ویڈیو سانگ میں صبا قمر اور فہد مصطفی ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب مداحوں کو اس ویڈیو میں صبا قمر اور فہد مصطفی کی موجودگی پسند نہیں آئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ٹیزر کے کمنٹ باکس میں چند انسٹا گرام صارفین کی جانب سے صبا قمر اور فہد مصطفی پر تنقید کی جا رہی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ اِن سینئرز فنکاروں کی جگہ نئے اور جوان چہرے لینے چاہیے تھے جبکہ کچھ صارفین کا اس جوڑی کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے بعد خوشی اور جوش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں