میشا علی لائیو پورٹ گرینڈ میں 29 مئی کو پرفارمنس دینگی

جمعہ 27 مئی 2022 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) میشا علی زیادہ عرصے یو کے میں مقیم رہیں اور اس سے پہلے بھی کئی گانے گاچکی ہیں تاہم ان کا نیا گیت کئی حوالوں سے منفرد ہے۔اس ویڈیو سانگ میں میشا علی کے مقابل اداکار نعمان حبیب نے ماڈلنگ کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے ڈائریکٹر راؤ ایاز، کیمرا مین شیروز،ایڈیٹر مہروز اور شازی ہیں۔ اس گانے کا کانسپٹ اور شاعری بھی میشا علی کی ہے جبکہ گیت کے کمپوزر وہاب ہیں۔اس بارے میں میشا علی کا کہنا ہے کہ میں اپنے نئے گانے ''سجناں'' کے بارے میں بہت پر امید ہوں کہ یہ شائقین کی توقعات پر پورا اترے گا.بروز اتوار 29 مئی کو میشا علی لائیو پورٹ گرینڈ میں پرفارمنس دینگی اور اپنا نیا میوزک ویڈیو لانچ کرینگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں