پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.60روپے سے بڑھ کر133.70روپے اورقیمت فروخت133.70روپے سے بڑھ کر133.80روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.20روپے سے گھٹ کر132.70روپے اورقیمت فروخت134.20روپے سے گھٹ کر133.70روپے ہوگئی۔جمعہ کویوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں75پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں25پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید152.00روپے سے گھٹ کر151.50روپے اورقیمت فروخت154.25روپے سے گھٹ کر153.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید172.75روپے سے گھٹ کر172.50روپے اورقیمت فروخت175.75روپے سے گھٹ کر174.75روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسی کااضافہ ، قیمت فروخت میں استحکام اور یواے ای درہم کی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.20روپے سے بڑھ کر35.30روپی اورقیمت فروخت35.80روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.00روپے سے بڑھ کر36.10روپے اورقیمت فروخت36.60روپے سے بڑھ کر36.70روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت20.00روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں