ہاکی ٹیم کے 8 بہترین کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت مل گئی

ڈی جی رینجرز سندھ نے 25 سال بعد روایت توڑ کر احسن قدم اٹھایا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان سے سبق سیکھنا چاہیے، سیکرٹری جنرل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:05

ہاکی ٹیم کے 8 بہترین کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت مل گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کے 8 جوانوں کی قسمت بدل دی، ہاکی ٹیم کے 8 بہترین کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز کے حکم پر کراچی سے تعلق رکھنے والے ہاکی ٹیم کے آٹھ اچھے کھلاڑیوں کو سندھ رینجرز میں ملازمت دے دی گئی۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کے انتہائی مشکور ہیں۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سندھ رینجرز کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔سیکریٹری جنرل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین کا مؤقف بھی سامنے آ گیا، کہا ہمارا قومی کھیل ہاکی ہے، جب ملازمت ہی نہیں ہوگی تو کھیلے گا کون۔حیدر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے 25 سال بعد روایت توڑ کر احسن قدم اٹھایا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان سے سبق سیکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ 25 سال بعد ہاکی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ملازمت دی گئی ہے، سلیکٹ ہونے والے تمام جوانوں کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا ’ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کے انتہائی مشکور ہیں، رینجرز میں ملازمت کے بعد دیگر کھلاڑیوں میں بھی جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔

‘حیدر حسین نے مزید بتایا کہ ڈی جی رینجرز کی خصوصی ہدایت پر 3 رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے ارکان میں اولمپئن سمیع اللہ، اولمپئن حنیف خان اور حیدر حسین شامل تھے۔واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ سے پاکستان ٹیم باہر ہو چکی ہے، پاکستان ٹیم کوئی ایک میچ بھی نہیں جیت سکی، پری کوارٹر فائنل میں گرین شرٹ کو بیلجیم کے ہاتھوں عبرت ناک شکست ہوئی۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں