پاکستان اور جنوبی افریقہ کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

دونوں ٹیموں کے درمیان چھبیس ٹیسٹ کھیلے گئے، پندرہ جنوبی افریقہ اور چار پاکستان نے جیتے،سات ڈرا ہوئے

پیر 25 جنوری 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کل (منگل )سے ئی سی سی چیمپئن شپ ٹیسٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹکرائیں گے۔ بابراعظم بطور ٹیسٹ کپتان ڈیبیوکریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک مہمان ٹیم کے قائدہیں۔پاکستان اورجنوبی افریقہ چودہ سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ کے مدمقابل ہوں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ایک سوبیس پوائنٹس دو میچز کی سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان چیمپئن شپ میں ایک سوچھیاسٹھ پوائنٹس اور تیس اعشارہ سات اوسط سے چھٹے اورجنوبی افریقہ ایک سوچوالیس پوائنٹس اور چالیس کی اوسط سے پانچویں نمبر پر ہے۔ بابراعظم بطور ٹیسٹ کپتان پہلا ٹاس کریں گے۔کونٹن ڈی کو ک مہمان ٹیم کے کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے بیٹسمین سعود شکیل اور آف اسپنر ساجدخان کو ٹیسٹ کیپ ملنے اامکان ہے۔

فاسٹ بولرحسن علی کی دوسال بعد ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چھبیس ٹیسٹ کھیلے گئے، پندرہ جنوبی افریقہ اور چار پاکستان نے جیتے۔ سات ڈرا ہوئے۔ ہوم گرانڈ پر بھی پاکستان صرف ایک جیت سکا ہے۔ بابراعظم نے پروٹیزکے خلاف تین ٹیسٹ میں دوسو اکیس رنز دو ففٹیزکی مدد سے بنائے ہیں۔ اظہرعلی دس ٹیسٹ میں چارسواکیاسی رنز چار نصف سنچریوں کی مدد سے بنا چکے ہیں۔پاکستان کے تین فاسٹ بولرز نے نوے اور یاسرشاہ نے دو سو ستائیس وکٹیں لی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں