نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹی ڈی جی ٹائیگر، آئی ایف آرجی یونائٹیڈ اور آپریشن واریرز کی جیت

جمعرات 25 مارچ 2021 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںمزید تین میچز کا فیصلہ ٹی ڈی جی ٹائیگرنے آئی ڈی جی فلکن کو آئی ایف آرجی یونائٹیڈ نے اے آر جی گلوریزکو اور آپریشن واریرز نے سی آئی بی جی واریرزکو شکست دیدی ۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میںنوید خرم مین آف دی میچ قرار پائے ،ٹی ڈی جی نے آئی ڈی جی فلکن کو 31 رنز سے شکست دی اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 163 رنز اسکور کیا نوید خرم کا بہترین بلے بازی کا مظاہرہ 50 گیندوں پر 63 رنز نادر اکرم نے 16 گیندوں پر ،عثمان فاروق نے 19 گیندوں پر 27-27 رنز بنائے ،جواب میں آئی ڈی جی فلکن کی ٹیم بھی پانچ وکٹ پر مقرررہ اوور زمیں 132 رنز بناسکی ،جینداقبال نے 32 گیندوں پر 39 رنز وسعی اللہ فاروقی نے 20 گیندوں پر 24 رنز بنائے جبکہ نفیس اے خان نے 17 رنز دیکر 2 ، کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،دوسرا میچ نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ پر آئی ایف جی یونائٹیڈ نے کھیلتے ہوئے اے آر جی گلوریز کو تباکون بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست فاش کیا،اس میچ میں مین آف دی میچ سلمان رفیق قرار پائے ،اے آر جی گلوریز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.2 اوورز میں 73 رنز پر پولین لوٹ گئی ، کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، جبکہ سلمان رفیق نے 16 رنز دیکر 4 وکٹ محمد سرفراز نے 25 رنز دیکر تین وکٹ حاصل کی ،جواب میں ونر ٹیم نے 5.5 اوورز میں ترنیوالاسمجھ کر مطلوبہ حدف مکمل کیا ،زیشان احمد نے 25 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں آپریشن واریرز نے سی آئی بی جی واریرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی یہ میچ لانڈھی جمخانہ میں کھیلاگیا ، اس میچ کے مین آف دی میچ محمد احسن خان قرار پائے، رنر ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کیا ،شارق موسانی نے 53 گیندوں پر 49 رنز بنائے جبکہ عبدالرحمن نے 20 رنز دیکر جواد قریشی نے 23 رنز دیکر اور ایس شعیب الرحمن نے 29 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،جواب میں آپریشن واریرز نے ایک وکٹ کے خسارے سے مطلوبہ حدف 16 اوورز میں مکمل کیا ،محمد احسن خان نے 50 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں