پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز :آسٹریلوی سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

منگل 7 دسمبر 2021 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا، وفد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔ تین رکنی وفد 2روز کراچی میں قیام کرے گا۔سکیورٹی وفد کے اراکین کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

وفد کو پی سی بی اور سکیورٹی آفیشلز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وفد لاہور اور راولپنڈی کی وینیوز کا بھی دورہ کرے گا۔سکیورٹی وفد کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ سال مارچ اور اپریل میں سیریز شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں