اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںیونس خان کاورلڈ کپ کے دو ابتدائی میچوں میں ناکامی کے بعد ایک روزہ کرکٹ ..

یونس خان کاورلڈ کپ کے دو ابتدائی میچوں میں ناکامی کے بعد ایک روزہ کرکٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ورلڈ کپ کے دو ابتدائی میچوں میں ناکامی کے بعد ایک روزہ کرکٹ میچوں سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا‘ یونس خان قبل ازیں ٹی ٹوئنٹی سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

وہ اب صرف ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ منگل کو یونس خان نے اعلان کیا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ یونس خان نے ورلڈ کپ کے دو میچز میں ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں