اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںجاوید میانداد کی یونس خان کے اوپننگ کروانے کے فیصلے پر پھر شدید تنقید ..

جاوید میانداد کی یونس خان کے اوپننگ کروانے کے فیصلے پر پھر شدید تنقید

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے یونس خان کے اوپننگ کروانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ یونس خان کو بحیثیت اوپنر کھلانے کے پیچھے راکٹ سائنس سمجھ سے بالا تر ہے ۔

(خبر جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے بازمیانداد نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ویب سائٹ پر ایک کالم میں لکھا کہ یونس خان کو بحیثیت اوپنر کھلانے کے پیچھے راکٹ سائنس سمجھ سے بالاتر ہے۔جاوید میانداد نے کہاکہ اگر کوئی کھلاڑی مستقل اوپنر نہیں ہے تو اس کو نئی بال کیخلاف مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر وہ فارم میں نہیں تو اس مشکل میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں