رواں مالی سال جولائی سے جنوری تک 190 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے

ہفتہ 1 مارچ 2014 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران 190 ارب روپے مالیت کے زرعی قرضے جاری کئے گئے جو ہدف سے 50 فیصد اور گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے 12 فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال زرعی قرضوں کی تقسیم کا عبوری ہدف 360 ارب روپے مقررتھا جو بعد ازاں نظر ثانی کے بعد 380 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا۔

پانچ بڑے کمرشل بینکوں کو زرعی قرضوں کے اجراء کیلئے 188 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے 14 ملکی نجی بینکوں کیلئے 90 ارب 40 کروڑ، زرعی ترقیاتی بینک کیلئے 69 ارب 85 کروڑ، پنجاب پراونشل کو آپریٹیو بینک کیلئے 10 ارب، مائیکروفنانس بینکوں کیلئے 21 ارب 60 کروڑ اور تین نئے اسلامی بینکوں کیلئے 50 کروڑ روپے کے زرعی قرضوں کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں