طلباء کی شخصیت سازی میں ہم نصابی سرگرمیوں کاکرداربہت اہم ہے،ڈاکٹرجہان بخت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:25

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وائس چانسلرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسرڈاکٹرجہان بخت نے کہاہے کہ تعلیم اورتربیت ساتھ ساتھ چلتے ہیں اوران کوایک دوسرے سے جدانہیں کرسکتے،یونیورسٹی کوجلد ایک عظیم تعلیمی درسگاہ بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے یونیورسٹی میں نئی قائم شدہ مختلف سوسائٹیزکے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ تربیت کے بغیرنہیں چل سکتا،انہوں نے ہم نصابی سرگرمیوں کی افادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اب یہ نصابی سرگرمی بن چکی ہیں اسلئے طلباء کی شخصیت کی سازی میں ہم نصابی سرگرمیوں کاکرداربہت اہم ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ خوشحال خٹک یونیورسٹی کرک میں جلدکنونشن کے انعقادکی تیاری کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں