ایس ایچ اوز کی لیزان کمیٹیوں کے ممبران، علاقائی مشران سے ملاقاتیں

اتوار 4 اکتوبر 2020 18:45

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2020ء) : ضلع کرک کے تمام تھانہ جات کی سطح پر لیزان کمیٹیوں کے ممبران اور علاقائی مشران کیساتھ ایس ایچ اوز نے ملاقاتیں کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عرفان اللہ خان کے ہدایات کیمطابق عوام اور پولیس کے مابین موجود خلا کو ختم کرنے اور قریبی روابط قائم کرنے کیلئے لیزان ممبران کیساتھ تھانوں میں باقاعدہ ہفتہ وار میٹنگز منعقد کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار میٹنگز میں پولیس افسران اور لیزان کونسل اراکین کے مابین علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ میٹنگز کے دوران مشران نے پولیس کو بدستور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کو واضح کیا کہ علاقائی سطح پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی پولیس نشاندہی کروائیں گے تاکہ ضلع کرک کے امن کو برقرار رکھا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک ورفان خان کے کوششوں سے لیزان کمیٹیوں کے دوبارہ فعال ہونے سے جرائم میں واضح کمی سامنے آئی ہے کیونکہ لیزان کمیٹیوں کی بدولت بر وقت پولیس آگاہ ہو کر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں