پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ،84 اشتہاری، 19منشیات فروش گرفتار

پیر 5 اکتوبر 2020 16:55

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ،84 اشتہاری، 19منشیات فروش گرفتار
کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : کرک پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے جس کے نتیجے میں کرک پولیس نے درجنوں قانون شکن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لا کر لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی ہیں۔تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عرفان اللہ خان کے ہدیات کیمطابق تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی او ز نے اپنے دائرہ اختیار علاقوں میں تھانہ جات کی سطح پرایس ایچ اوز کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ ماہ ستمبر میں 48سرچ آپریشن اور چھاپوں کے دوران درجنوں قانون شکن ملزمان کے علاوہ 84مطلوب اشتہاریوں جن میں 16اشتہاری قتل کے مقدمات ،12اشتہاری اقدام قتل کے مقدمات،2راہزن اور 2موٹر سائیکل چور اور 52دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے جن کو گرفتارکیا گیااور اشتہاریوں کے 5سہولت کارو ں کو بھی پولیس نے تحویل میں لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ19بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 35.352کلوگرام چرس،148گرام آئس اور 10گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔پولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے لگا کر 13قمار بازوں کو گرفتار کرکی2 مقدمات درج کئے گئے۔تاہم پولیس نے ضلع کی سطح پر جاری آپریشن کے دورا ن گرفتار ہونے والے قانون شکن ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ 5کلاشنکوف،4رائفل ،12شارٹ گنز،52پستولیں جن میں 30بور اور 9MMاور مختلف بور کے 1121کارتوس برآمد کئے گئیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف 11مقدمات درج کرکے مرتکب 12ملزمان کو گرفتار کیا۔جبکہ 19مشکوک افراد کو چھان بین کیلئے حراست میں لیا گیا اور حفظ ماتقدم کی خاطر 262افراد کو 107(ض۔ف)کے تحت چالان کیا گیا۔ڈی پی او کرک عرفان اللہ خان کے ایک پیغام کے مطابق نسل نو کے رگوں میں زہر پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں