کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سال سے کھلاڑیوں کی گردن کے لئے حفاظتی گارڈ لگانا لازمی قرار دیدیا

منگل 20 اگست 2019 16:11

کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سال سے کھلاڑیوں کی گردن کے لئے حفاظتی گارڈ لگانا لازمی قرار دیدیا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سال سے کھلاڑیوں کی گردن کے لئے حفاظتی گارڈ لگانا لازمی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے پیسر جوفرا آرچر کا بانسر آسٹریلین بلے باز اسٹیواسمتھ کو لگنے کے بعد کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے اسپورٹس میڈیسن چیف کے مطابق گارڈز کی وجہ سے بائونسر سے حفاظت رہے گی۔اس سے قبل سال 2014 میں آسٹریلین کرکٹر فل ہیوز بھی گردن پر گیند لگنے سے انتقال کرگئے تھے۔ اس وقت بھی انٹرنیبنشل کرکٹ کونسل سے گردن کیلئے حفاظتی گارڈ لازمی قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں