ایشز سیریز کے پانچوں اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا گیا

عثمان خواجہ پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں برقرار

جمعرات 13 جنوری 2022 22:29

ایشز سیریز کے پانچوں اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا  گیا
ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) کرکٹ آسڑیلیا کی سلیکشن کمیٹی نے جاری ایشز سیریز کے پانچوں اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق اوپنر مارکس ہیرس کو ٹیم سے ڈراپ کرکے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے عثمان خواجہ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے جو ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے، آسڑیلیا نے تاہم ابھی تک اپنے بائولنگ اٹیک کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ، کپتان پیٹ کمنز کے مطابق فاسٹ بائولر سکاٹ بولینڈ کا ٹیم شمولیت کے بارے میں فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا، سکاٹ بولینڈ پسلیوں کی تکلیف کا شکار ہیں تاہم ترجمان ٹیم کے مطابق اب وہ کافی بہتر ہیں اور امید ہے کہ وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرلینگے، اگر سکاٹ بولینڈ فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ کرسکے تو ان کی جگہ ٹیم میں رچرڈسن کو شامل کیا جائے گا، فاسٹ بائولر مچل سٹارک پانچویںاور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں