زمان خان کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ طے

بدھ 17 مئی 2023 21:52

زمان خان کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ طے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر زمان خان کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ طے پا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ی قومی فاسٹ باؤلر ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے اور رواں ماہ کے آخر میں ڈربی شائر کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈربی شائر کاؤنٹی کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ زمان خان بہت ہی باصلاحیت باؤلر ہیں اور انکا شمار پاکستان کے اہم باؤلرز میں ہوتا ہے ہمیں ان کے تجربے سے اپنے مقصد تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

زمان خان کا کہنا تھا انگلینڈ میں کھیلنا ایک ایسی چیز ہے جس کا میں تجربہ کرنا چاہتا تھا اور ڈربی شائر میں مکی آرتھر کے ساتھ کام کرنا بھی ایک خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈربی شائر گزشتہ چند سالوں میں T20 کرکٹ میں متاثر کن رہی ہے، اس لیے میں اس سکواڈ کے ساتھ کھیلنے کا منتظر ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں