کشمور اضلاع میں قرنطینہ سینٹرز قائم

ہفتہ 21 مارچ 2020 13:45

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) ملک میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال کی وجہ سے کشمور اضلاع میں قرنطینہ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا، صوبائی حکومت سے ملنے والے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور اور کندہ کوٹ منور علی مٹھیانی نے کیڈٹ کالج کرمپور میں 60 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کرادیا اور کیڈٹ کالج کے علاوہ اضلاع کے چھوٹے بڑے شہروں میں مزید پانچ آئسولیشن وارڈ قائم کردیے ہیں جس میں کندہ کوٹ میں 8 بیڈز اور کشمور میں بہی 8 بیڈز کا آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جبکہ تنگوانی، کرمپور اور غوثپور میں 4۔

(جاری ہے)

4 بیڈز کے آئسولیشن وارڈز قائم کیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اضلاع کے تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اپنے اپنے ہسپتالوں اور آئسولیشن سینٹرز پر پابندی سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اضلاع کی عوام کو اپنے گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خطرناک صورتحال کی وجہ مسافر گاڑیوں کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں