کندھ کوٹ ، 3 مختلف واقعات میں 4افرادجان سے گئی ، 4 افراد زخمی

ہفتہ 30 نومبر 2019 22:09

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2019ء) کندھ کوٹ میں 3 مختلف واقعات میں 4افرادجان سے گئی جبکہ 4 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ تھانہ ای سیکشن کے حدودخیرشاہ روڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سوار3 افرادنے اندھادھندفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں عبدالقادرولدحسین بخش،شاہ گل ولدشہزادوجکھرانی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیاپولیس موبائل میں لاشیں اسپتال لائی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعدلاشیں لواحقین کے سپردکردی گئیں بتایاجاتاہے کہ سنانی جکھرانی برادری کے افرادنے مرہٹہ جکھرانی خونی تصادم میں دوسال قبل مخبری کرنے کے الزام میں سیاہ پال جکھرانی برادری کے 2افراد کوگولیوں کی بوچھاڑکرکے قتل کیاتھا دونوں فریقین کاتصفیہ ہوچکاتھاآخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں قومی شاہراہ انڑنہرکے مقام پرموٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث ٹرالرنمبرجے وی7357کے نیچے آگئی جس کے نتیجے میں کندھ کوٹ مرزاپورمحلہ کامکین 30سالہ نوجوان عرفان گولو جاں بحق ہوگیا اس کے ہمراہ 2بھائی فاروق احمداورکامران گولوشدیدزخمی ہوگئے جنہیں نازک حالت میں رحیم یارخان اسپتال منتقل کردیاگیاتیسرے واقعہ میں تھانہ بی سیکشن کے حدودروڈ حادثہ میں اوگاھی موڑکے مقام پر منی ایمبولینس نمبرآراین آر27کا موٹرسائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے،مقتول کی شناخت جہانزیب بھلکانی کے نام سے ہوئی زخمیوں میں شیر علی بھلکانی اور نوازشامل ہیں نعش اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا زخیموں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سکھر اسپتال منتقل کیاگیا مقتول اور زخمیوں کا تعلق ٹھل شہر سے بتایاجاتاہے۔

#

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں