9 ویں جماعت سالانہ بورڈ امتحانات، نقل مافیا کی روک تھام‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے

بدھ 3 اپریل 2024 17:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) 9ویں جماعت سالانہ بورڈ امتحانات، نقل مافیا کی روک تھام‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے ۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، بوائز ہائی سکول مصطفی آباد اور ڈی پی ایس قصور میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کر کے بورڈ فہرستوں کے مطابق عملے کی حاضری کو چیک کیاتا ہم کوئی پرائیویٹ نگران موجود نہ تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی رول نمبر سلپس اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ انتظامیہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیساتھ انتظامی معاملات کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

محنتی طلبہ کی محنت اور روشن مستقبل کی ہر حال میں حفاظت ہو گی۔ سوالیہ پیپرز کی ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل کو شفاف بنایا گیا ہے تاکہ کسی کا حق متاثر نہ ہو سکے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ز قصور رضوان الحق پوری ، چونیاںمحمد عامر بٹ ، پتوکی رانا امجد محمود نے بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں امتحانی مراکز کے دورے کر کے انتظامات کو چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں