پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب

بلدیہ کے لیے نیا نظام متعارف کروائیں گے جو گراس روٹ کی سطح تک خدمات مہیا کرے گا‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا تقر یب سے خطاب

پیر 29 اپریل 2024 21:05

پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹ، دوسرے مرحلے میں 200 اور تیسرے مرحلے میں 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائیں گے ،بلدیہ کے لیے نیا نظام متعارف کروائیں گے جو گراس روٹ کی سطح تک خدمات مہیا کرے گا،نئے نظام کے لیے کام کا آغاز کر چکے ہیں ،نئے نظام میں لوکل گورنمنٹ کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لیبر ہال میں میونسپل کارپوریشن لاہور کے زیر اہتمام لیبر کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے لیبر یونین کے جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری اورمزدوروں ، کسانوں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے 4ارب کا پیکج لا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سرکاری ملازمین، مزدوروں اور مستحقین کو اپنی پہلی ترجیح بنایا ہے ،وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اعلی منتخب ہوتے ہی کابینہ کی تشکیل سے پہلے رمضان نگہبان پیکج کا آغاز کیا،65 لاکھ گھرانوں بغیر لائنوں میں لگوائے گھروں کی دہلیز پر راشن مہیا کیا گیا ،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کیں،آٹے کی قیمت 40روپے کلو تک کم کی گئی ،روٹی اور نان کی اعلان کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا گیا،پچھلے دو سے اڑھائی ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ریکارڈ جرمانے ہوئے۔

انہوںنے کہا کہ ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹس نے تائید کی کہ وفاق اور پنجاب میں مہنگائی کی شرح میں 4سے 5 فیصد تک کمی ہوئی، پی ٹی آئی کے دور کے ے تمام منفی معاشی اشاریوں میں مثبت رجحان پیدا ہوا،70 سال میں ساری حکومتوں نے اتنا قرض نہیں لیا جتنا قرض نا لینے کے دعویداروں نے اپنے 4 سالہ دور میں لیا،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک کروڑ لوگوں کو بیروزگار کیا،موجودہ حکومت نا صرف لوگوں کے روزگار بحال کرے گی بلکہ غریب عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے لیے سولر سسٹم لگائے جائیں گے ،پہلے مرحلے پر 100 یونٹ، دوسرے مرحلے پر200 اور تیسرے مرحلے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں